• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء اللّٰہ عباسی نے علی رضا کو نوکری سے برخاست کردیا تھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی کے شہید ڈی ایس پی علی کو سال 2017میں اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے نوکری سے برخاست کردیا تھا،شہیدعلی رضا کوسیاسی جماعت کے مسلح گروہ کے ممبر کوخفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا ،اس وقت علی رضا سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی میں انسپکٹر تھے اور انچارج سیکٹیرین ٹیرارسٹ انٹیلی جنس گروپ(ایس ٹی آئی جی) کے عہدے پر فائز تھے ،بعد ازاں علی رضا نے سندھ ہائی کورٹ میں فیصلہ کو چیلنج کیا اور عدالت نے الزامات جھوٹے قرار دیکر انہیں نوکری پر بحال کردیا۔
اہم خبریں سے مزید