• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آبا د(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس (آج)پیرکوطلب کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 9جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا مہم کی مذمت کرتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک قابل اور محنتی جج ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کا بطور وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل شاندار پیشہ ورانہ کیریئر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی عدلیہ کی آزادی اور خود مختاری پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید