پشاور(کرائم رپورٹر) پھندو کے علاقے گنج قاضی آباد میں اپنی ننھی بچی کو قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے ملزم 5سال سے بے روزگار تھا 5بیٹیاں اور2 بیٹے ہیں ملزم کی ذہنی حالت کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی گئی قاضی آباد منور شاہ میں 3سالہ بچی مسکان کے قتل کا واقعہ پیش آیا مقتولہ کی والدہ مسماۃ (ت)بعمر31سال نے بتایاکہ وقوعہ کے وقت وہ پہلی منزل پر موجود تھی اس کی بیٹی مسکان کھیل کھود کے دوران اچانک غائب ہوگئی جس کی تلاش کیلئے گھر کی چھت کی طرف گئی تو سڑھیوں میں شوہر آیاز ولد علی اکبر بیٹھا تھا جس کے پاس خون آلود چھری بھی تھی جب وہ بھاگ کر اوپر گئی تو مسکان ذبح شدہ پڑی تھیملزم کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا پولیس نے بتایاکہ ملزم آیاز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔