اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں صوبائی گورنر کامران ٹیسوری نے ان کی گاڑی چلائی۔ اطلاعات سے پتہ چلا ہے کہ وزیراعظم شہباز کی کراچی آمد اور روانگی تک ان کی گاڑی گورنر نے چلائی۔صدرمملکت اور وزیراعظم کی دوران سفر کار چلانے کیلئے انتہائی تربیت یافتہ اور مشاق ڈرائیورز کی خدمات مہیا کی جاتی ہیں ، ان کی گاڑی چلانے کے لئے ڈرائیور سمیت سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کی تفصیل حکومت کی سرکاری ’’بلیوبک‘‘ میں درج ہوتی ہے۔ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کراچی کے اس دورے میں وزیراعظم کے ساتھ کراچی کی بندرگاہ، ان کی آمد اور روانگی پر موجود رہے۔