• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں موسلادھار بارش کے بعد ویسٹ مینجمنٹ عملے نے نکاسیٔ آب کو یقینی بنایا

ملتان (سٹاف رپورٹر)  چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عملہ  شدید بارش کے بعد شہر کی صفائی کیلئے فیلڈ میں موجود رہا، اس موقع پر کمپنی کے عملہ صفائی نے علی الصباح سیوریج نالوں اور ڈیواٹیڈز سے نکاسیٔ آب کیلئے صفائی آپریشن کیا،سینٹری ورکرز نے نالوں اور گٹروں سے گندگی نکال کر پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جب کہ میکینکل سوئیپرز کے ذریعے سڑکوں اور فلائی اوورز سے کیچڑ اور ملبہ جات بھی صاف کیے گئے، قبل ازیں منیجر آپریشن انوار الحق نے فیلڈ میں عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور احکامات جاری کیے،سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں عملہ صفائی 24 گھنٹے روٹس پر ڈیوٹی سر انجام دے گا جب کہ محرم روٹس پر صفائی عملے کے خصوصی شکایات کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے۔
ملتان سے مزید