ملتان( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے این اے148بستی دریباں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا،کیمپ میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈاکٹر روبینہ نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور صفائی کےناقص انتظامات نے بستیوں میں طرح طرح کی بیماریاںپھیلا رکھیہیں، اس موقع پر انہوں نے مفت دوائیاں تقسیم کیں اور ڈینگی کے خطرے سے بھی خواتین کو آگہی دی ۔