• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کی جامعہ خیر المدارس میں کھلی کچہری

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کھلی کچہریوں میں عوامی ریلیف کی فراہمی جاری ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جامعہ خیر المدارس میں نماز ظہر کی ادائیگی کی اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے معروف عالم دین مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے ہمراہ طلبا اور شہریوں کے مسائل سنے جب کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ نے درخواستوں پر شنوائی کی اور بریفنگ دی،کھلی کچہری میں واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ،کارپوریشن سمیت ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ریلیف فراہمی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع کے قاری محمد حنیف جالندھری نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جامعات اور مساجد میں کھلی کچہریوں سے عوامی مسائل حل ہونے کی امید ہے۔
ملتان سے مزید