• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر،آر پی او کا قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی افسران نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کے باعث کمشنر ملتان مریم خان، آ ر پی او ملتان کیپٹن(ر) سہیل احمد،ڈپٹی کمشنر حامد سندھو،سی پی او صادق علی ڈوگر،اے سی سٹی سیمل مشتاق سمیت تمام محکموں کے آفسران نے ملتان کے قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں امام بارگاہ حسین آ باد دولت گیٹ،امام بارگاہ استاد والا کا وزٹ کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز،ڈویژنل صدر انجینیئر سخاوت علی سیال سمیت مخدوم سید صدر الدین گیلانی،ملک شجر عباس کھوکھر،شاہ زیب حسن بلوچ، ناصر بلوچ، شاہ زیب حسن، جواد حسین،محمد جمیل حسین کھوکھر، بھی موجود تھے اس موقع پر اعلیٰ پولیس و انتظامیہ حکام نے جلوس روٹس پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور یقین دہانی کرائی کہ ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا و ماتمی جلوس روٹس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس موقع پر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں بالخصوص لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ لائسنس داران کو مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے روٹس پر مسائل پیدا نہ ہوں۔
ملتان سے مزید