• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی میں محرم الحرام کے انتظامات کیلئے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) اپنا عقیدہ چھوڑو اور نہ دوسرے کا عقیدہ چھیڑو کے فارمولے پر عمل پیرا ہوکر ہی امن وامان کی فضا ءبرقرار ہوسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینہ ملتان کینٹ کے متولی لائسنس دار وسیکرٹری جنرل سید علی اصغر رضوی نے اجلاس بسلسلہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سید تہور حسین ، غضنفر ملک،کلب عابد،محمد یعقوب شیرا،اعجاز حسین صدیقی،آغا محمد علی رضوی،سید حسن علی رضوی،سید حسین رضوی،ناد علی،مرتجز حسین،سید عالیان حسین،سید عون علی رضوی،سید نقی رضا ودیگر اراکین نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید