• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 11 سال بعد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر )11 سال سے اغوا کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مہدی حیات گرفتار ،مجرم اشتہاری تھانہ بستی ملوک میں اغوا اور 7ATA کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری کو کارروائی کے دوران جھنگ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار مجرم مہدی حیات 18 ہزاری ضلع جھنگ کا رہائشی ہے،  2013ء میں ظاہر پیر رحیم یار خان ریجنل ہیڈ کوارٹر ظاہر پیر کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خان وزیر، اس کے 11 سالہ بھتیجے اور ڈرائیور کو لاہور سے رحیم یار خان جاتے ہوئے بستی ملوک کی حدود میں اغوا کر لیا گیا تھا، انچارج پی او سٹاف ارم حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا۔
ملتان سے مزید