• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش کونسل کی طرف سے پیش کردہ سکالرشپس،فیلوشپس بارے سیمینار

ملتان( سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں برطانیہ میں تعلیم کے حصول اور برٹش کونسل کی طرف سے پیش کردہ سکالرشپس اور فیلوشپس بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد طلباء اور فیکلٹی ممبران کو برطانیہ میں دستیاب مختلف تعلیمی مواقع کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرنا تھا، برٹش کونسل کے عہدیداروں عثمان خالد اور جواد خان نے برطانیہ میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کے رجحانات، اور مختلف موضوعات بارے آگاہی فراہم کی  جب کہ  ڈائریکٹر ڈاکٹر صدف محمود نے کہا کہ یہ سیمینار اپنی طالبات کو ان کے تعلیمی سفر میں بہترین رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے، سیمینار نے انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور تحقیقی پروگراموں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران نےشرکت کی۔
ملتان سے مزید