• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکھی انسانیت کی خدمت ، مالی امداد کرنا صدقہ جاریہ ہے،معظم خاکوانی

ملتان(سٹاف رپورٹر) انر ویل ڈسٹرکٹ انٹرنیشنل 343 کی چیئرمین مسز شا ہین معظم خاکوانی نے کہا ہے کہ آج کل کے مہنگائی کے دور میں دکھی انسانیت کی خدمت ان کی مالی امداد کرنا صدقہ جاریہ ہے، غریب کے گھر میں راشن دینا ہسپتالوں میں ادویات اور گرمی کے موسم میں واٹر کولر دینا یہ اپنی آخرت کے لیے بہت ضروری ہے ،ہمارے ڈسٹرکٹ میں تمام کلبز دکھی افراد کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹالیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، سابق چیئرمین شاہین لنگڑیال، سعادت منیر، عائشہ مظہر اور سیکرٹری مسز جینا اعجاز نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، ہمارے کلبز گزشتہ کئی سالوں سے دکھی انسانیت کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کر رہے ہیں
ملتان سے مزید