• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت روزگاردینے کی بجائے چھین رہی ہے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدرغلام نبی مری، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ اور ضلعی کونسلر ثناء مسرور بلوچ نےکہاہے کہ ٹریڈ لائسنس کو منسوخ کرکے اسپنی روڈ کے شوروم کو سیل کرنا قابل مذمت ہے عوام پہلے ہی مہنگائی کے باعث پریشان ہیں رہی سہی کسر بجلی اورگیس کے بل پورا کررہے ہیں ان حالات میں لوگوں سے روزگارچھیننا افسوسناک ہے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت کی پالیسی روزگاردینے کی بجائے چھیننے کی بن چکی ہے آزادانہ کاروبار پر قدغن لگانا حکومت کی ناقص پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہےمالکان کیخلاف مقدمات ختم کرکے شورومز دوبارہ کھولے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید