• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کردی ہے، مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بھارت نے مقبوصہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کردی ہے، عالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ہم ہر فورم پربھارتی مظالم اور اس کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے،اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کو فوری حل ،مقبوصہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بند کروائی جائے،ان خیالات کا اظہار کشمیری ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے پیر کو کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی برسی کے موقع پر آرٹس کونسل سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی،ریلی میں پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی ، ایم کیو ایم کے امین الحق ، پی ٹی آئی کے راجہ اظہر،جماعت اسلامی کے مسلم پرویز ،تحریک لبیک پاکستان کے مفتی قاسم فخری سمیت مختلف جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی،کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ یہ ریلی ایک اہم پیغام ہے،جیلوں میں اسیر تنہا نہیں ہیں،پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے،یہ پہلا موقع ہے جہاں ملکر بھارت کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں،صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ تمام جماعتوں کی شرکت اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ سب کشمیر پر ایک ساتھ ہیں،امین الحق نے کہا کہ پاکستان اور کراچی کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید