• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شاہنواز مری کی کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کی خبر میں صداقت نہیں، ترجمان

کوئٹہ ( پ ر)میر شاہنواز مری کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر میر شاہنواز مری اور ان کے خاندان کی بلوچستان کیلئے جو خدمات ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور غریب پرور انسانیت کے مالک ہے انہوں نے بحیثیت صوبائی وزیر کے اپنے علاقے اور صوبے کیلئے جو خدمات پیش کی عوام آج تک نہیں بھول پائے مگر چند عناصر نے سوشل میڈیا پر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میر شاہنواز مری کے خلاف ایک مہم چلا رکھی ہے گزشتہ روز بھی سوشل میڈیا پر میر شاہنواز مری کے حوالے سے ایک خبر چلائی گئی کہ انہوں نے کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت کر لی جس میں کوئی صداقت نہیں نہ تو انہوں نے کوئی پارٹی جوائن کی ہے ترجمان نے کہا کہ میر شاہنواز مری نے اگر کسی پارٹی میں شمولیت کرنا ہو گی تو پہلے علاقے کی عوام او ر اپنے بزرگوں سے مشورہ کیا جائے گا اور جو غریب عوام کیلئے بہتر ہو گا وہ وہی کام کرے گئے۔اور جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید