• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز بھجوا دی

کابل (آئی این پی )افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8ہزار ٹن پیاز برآمد کیا گیا ہے ۔ افغان عبوری حکومت کے مطابق صوبہ کنڑ کے تاجروں نے پاکستان کے راستے بھارت کو 9کروڑ 10لاکھ افغانی سے زائد مالیت کی 8ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی۔ افغان عبوری حکومت کے اہلکار نے بتایاکہ طا لبان کے برسراقتدار آنے کے بعد نہ صرف افغانستان سے پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی برآمدات کی سطح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان سے چین کو چلغوزے بھی برآمد کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید