• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں آٹے کے پرچون ریٹ مقرر

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی منظوری سے ڈائریکٹریٹ آف فوڈ پنجاب نے صوبہ بھر کے 38اضلاع کیلئے 20کلو آٹے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت مقرر کر دی ہے۔ ڈائریکٹر فوڈ پنجاب محمد شعیب جان جدون نے نوٹیفکیشن نمبر پی ڈی (پنجاب) 2-3/2024اختتام ہفتہ جاری کیا جس پر 8جولائی 2024ء سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کا سب سے زیادہ ریٹ 1840روپے فی بیس کلو آٹا تھیلا رکھا گیا ہے جبکہ پورے پنجاب میں سب سے کم ریٹ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں 1560روپے فی بیس کلو آٹا تھیلا مقرر کیا گیا ہے۔ یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ہر آٹا تھیلا کے اوپر پراڈکٹ کا نام‘ ملز مینو فیکچرر کا نام اور ایڈریس‘ آٹے کے اجزاء کی فہرست‘ ملز کا ٹریڈ مارک اور خالص وزن درج کرنا لازمی ہو گا۔ کوئی ڈیلر‘ ہول سیل ڈیلر‘ ریٹیل ڈیلر یا ریٹیل شاپ مقرر شدہ آٹے کے نرخ سے زیادہ وصول نہیں کر سکیں ۔
اہم خبریں سے مزید