• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے شاہ نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھال سکتے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کی صدارات سنبھال سکتے ہیں۔ اس سال نومبر میں نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔بھارتی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ جے شاہ صدر بن جائیں گے وہ ایشین کرکٹ کونسل میں بھی بااثر سمجھے جاتے ہیں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس رواں ماہ 19 سے 22 جولائی تک کولمبو سری لنکا میں ہوگا جس میں محسن نقوی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں آئی سی سی بورڈ میں ایسوسی ایٹس ممالک کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے انتخاب ہوگا ۔؎
اسپورٹس سے مزید