کراچی (نیوز ڈیسک) انتخابی عذرداری کیس سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو عدالت سے جانے کا کیوں کہہ دیں، اتنی خوبصورت شخصیت کو جانے کا کیسے کہہ دے۔ وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ مجھے پتہ ہوتا تو میں تو میک اَپ کرکے آتا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی ایک بات مجھے پسند ہے آپ ہر وقت مسکراتے رہتے ہیں۔