• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اٹک کے 9پولیس افسر منشیات سمگلروں کی پشت پناہی میں ملوث

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹ) راولپنڈی اور اٹک کے 9پولیس افسر منشیات سمگلنگ اورسمگلروں کی پشت پناہی میں ملوث نکلے ۔ سینٹرل پولیس آفس لاہور نے مذکورہ پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کرنے کاحکم دے دیا۔اے آئی جی آپریشنزلاہور کی جانب سے متعلقہ ضلعی پولیس افسروں کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں میں کہاگیا ہے آپ کو 45پولیس افسروں کی ایک فہرست بھجوائی جارہی ہے جو منشیات کی سمگلنگ اور ڈرگ سمگلروں کی پشت پناہی میں ملوث ہیں ۔مجا ز اتھارٹی کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ آپ اپنے متعلقہ اضلاع کے ایسے افسران اور اہل کاروں خلاف کارروائی کریں جو منشیات کی سمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ مذکورہ لسٹ میں منشیات سمگلنگ،سمگلروں کی پشت پناہی کرنے والے 2پولیس افسران کا تعلق راولپنڈی اور7کا اٹک سے ہے ۔حیران کن طور پر ان میں سے ایک پولیس افسر کو چند روز پہلے ایک تھانہ میں ایس ایچ او تعینات کیاگیا ۔منشیات سمگلنگ میں ملوث افسران میں ایک انسپکٹر،6سب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی اور ایک ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں ۔مراسلے کے مطابق سی پی او راولپنڈی اورڈی پی او اٹک سےکارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید