لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ میں حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کےحکومتی اختیار کو چیلنج کردیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی معطل کرے۔ ایڈوکیٹ ندیم سرورنے موقف اپنایا کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے، پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے،آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی، آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے، عدالت موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کی کارروائی معطل کرے۔