• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا ہاؤسز کواشتہارات کی رقم کی انکوائری، پرویز الٰہی پھر اینٹی کرپشن طلب

لاہور(نیوزرپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ایک بار پھر اینٹی کرپشن کے راڈار پر آ گئے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الٰہی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو میڈیا ہائوسز کواشتہارات کی مد میں رقم جاری کرنے کی انکوائری میں طلب کیاگیا۔ان پر سرکاری خزانے سے میڈیا ہائوسز کو غیر قانونی طور پر2.4بلین روپے جاری کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق پرویز الٰہی تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن لاہور آفس پیش ہوں،پیش نہ ہونےپر یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے اینٹی کرپشن کا نوٹس وصول کر لیااور لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید