اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) کراچی میں سکیورٹی صورتحال مزیدخراب،لاہور میں بہتر رہی پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے سکیورٹی سرِ فہرست 3خدشات میں سے ایک ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا ،او آئی سی سی آئی کے سالانہ سکیورٹی سروے کے مطابق سال2023کے مقابلے میں سال 2024میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال مزید خراب ہے،کراچی میں سکیورٹی کی صورتحال گزشتہ 69فیصد سے بڑھ کر 80فیصد خراب ہوگئی ہے،اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 200ممبران نے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پرتشویش کا اظہارکیاہے۔ اسی طرح بلوچستان کی سیکیورٹی کی صورتحال بھی مزید خراب ہوئی ہے اور 68فیصد سے بڑھ کر 75فیصد ہوگئی ہےملک کے کچھ شہروں میں سیکورٹی کی صورتحال میں معمولی بہتری بھی نوٹ کی گئی ہے۔لاہور میں سیکورٹی کی صورتحال گزشتہ سال کے 73فیصد کے مقابلے میں 49فیصد، پنجاب میں 63فیصد کے مقابلے میں 53فیصد اور پشاور میں 68فیصد کے مقابلے میں 58تک پہنچ گئی ہے۔