• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انورٹر کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے

پشاور ( وقائع نگار )وفاقی حکومت کی جانب سے انورٹرز پر پندرہ فیصد ٹیکس نے انورٹر کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے بجلی کے ستائے عوام کی جانب سے سولر پینل کی استعمال کیساتھ ہی جہاں انورٹرز کا استعمال بھی عروج پر پہنچ چکا تھا وہی وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس کی وجہ سے انورٹرز کی قیمتیں بھی آسمان کو پہنچ گئی اورا نورٹرز کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے ایک طرف سولر پینل کی قیمتیں کم ہوئی تو دوسری جانب انورٹرز کی قیمتیں بے لگام ہونے لگی جس نے عوام کی مشکلات میں دگنا اضافہ کر دیا ہے مختلف برانڈکے انورٹر ز پر پندرہ فیصد ٹیکس عائد ہونے سے مختلف اقسام کے انورٹرز میں 20ہزار سے 25ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔3کے وی اے کا انورٹر 1لاکھ 22ہزار سے 1لاکھ 45ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے،6کے وی اے کا انورٹر 1لاکھ 52ہزار سے 1لاکھ 70ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 12کے وی اے کا انورٹر 3لاکھ 80روپے سے 4لاکھ روپے کا ہوگیا ہے
پشاور سے مزید