• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرازوں سے 8 بھکاری خواتین آف لوڈ

کراچی(آئی این پی) سعودی عرب جانے والی پروازوں سے بھیک مانگنے جانے والی 8خواتین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق بھیک مانگنے کے غرض سے سعودی عرب جانے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا، 8خواتین کو پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کی، بھیک مانگنے والی خواتین 2مختلف پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جا رہی تھیں لیکن پکڑی گئیں۔ 

ملزمان میں سوبا بی بی، خدیجہ بی بی، آسیا بی بی، سائرہ بی بی، ساجدہ بی بی، سلما بی بی، سمینا بی بی اور نغمہ بی بی شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ گرفتار خواتین بہ ظاہر عمرے کے غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں، تاہم ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ خواتین سعودی عرب میں بھیک مانگنے جا رہی تھیں۔ 

پکڑی گئی خواتین سے فی کس 200ریال برآمد ہوئے، خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے جنھیں مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید