کراچی( اسٹاف رپورٹر )پروفیشنل باکسنگ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے سندھ پولیس کے جوان شہیر آفریدی کراچی پہنچ گئے ۔کراچی ایئر پورٹ پر شہیر آفریدی کے استقبال کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر ، ایس ایس پی آر آر ایف علی رضا اور اہل خانہ موجود تھے۔ شہیر آفریدی نے بھارتی باکسر رونت سولنکی کو تھائی لینڈ میں مقابلے میں شکست دی تھی۔پاکستانی پروفیشنل باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو تیسرے رائونڈ میں ہی ناک آؤٹ کیا تھا۔اس موقع پر شہیر خان آفریدی کا کہنا تھا کہ فائٹ کے لئے تیاری مکمل تھی۔سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے مکمل سپورٹ تھی۔میں سندھ میں پیدا ہوا ہوں، اس نے مجھے نوکری دی ہے۔سندھ کی ثقافت میرے لئے اہم ہے،اجرک ہمیشہ میرے سینے پر سجی رہے گی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا کہہم اپنے ہیرو کا استعمال کرنے آئے ہیں۔سندھ پولیس کے لئے یہ لمحات قابل فخر ہیں۔شہیر آفریدی نے انڈین حریف کو شکست دی ہے۔ہمیں امید ہے کہ ورلڈ ٹائٹل بھی سندھ پولیس اور پاکستان کے نام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی باکسنگ اکیڈمی کھولیں گے۔آئی جی سندھ کی پالیسی ہے کہ اسپورٹس مین کو سندھ پولیس میں بھرتی کریں۔