• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم نے حلف اٹھالیا

لاہور(نمائندہ جنگ) جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس تقریب میں جج صاحبان ،وزیراعلیٰ پنجاب ،اعلیٰ حکام کی شرکت، ہائیکورٹ میں گارڈ آف آنر، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر جسٹس عالیہ نیلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے 53 ویں چیف جسٹس کےطورپرحلف لیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔جسٹس عالیہ نیلم 1966 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1995 میں پنجاب یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید