• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر چالان جرمانوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائے، راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری راجہ شاہد ظفر نے لیبر چالان اور کرایہ داری قانون کے تحت عائد جرمانوں کی رقوم میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔ متاثرین کے وفد کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے راجہ شاہد نے کہا کہ لیبر چالان اور کرایہ داری جرمانوں کی رقم میں مبینہ بے ضابطگیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اس حوالے سے قانونی طور پر پہلے ہی متعلقہ حکام کو متعدد شکایات درج کرواچکے ہیں مگر تاحال کوئی انکوائری و قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کرپشن اور بد عنوانی کے خلاف جنگ کا اہم حصہ ہیں اور اسے روکنے کے لئے ارباب اختیار کو باور کرواتے رہیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار اس حوالہ سے راست اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ معاملہ کا نوٹس لیں اور ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ انکوائری کی ہدایت کریں۔
اسلام آباد سے مزید