کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر محمد کامران عربی نے کہا ہے کہ سائٹ صنعتی ایریا میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیاسائٹ کی صنعتوں کو ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس سے متعدد صنعتیں بند ہوگئیں،ایک بیان میں صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کراچی کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔