• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد باکسر عامر خان دبئی طرز کا عالیشان ہال بنائینگے

کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستانی نژاد برطانیہ کے سابق باکسنگ چیمپین عامر خان نے مانچسٹر کے قریب دبئی طرز کے ایک عالی شان شادی ہال(بینکوئٹ ہال) کی منظوری حاصل کرلی ہے ۔گیارہ اعشاریہ پانچ ملین پاونڈ (چار ارب 5کروڑ روپے سے زائد ) کی لاگت سے ایک جدید شیشے والی بلڈنگ کورات گئے تک کھولنے کی اجازت بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں موسیقی کا تڑکہ بھی لگایا جاسکتا ہے لیکن سیکڑوں گاڑیاں کی پارکنگ کی وجہ سے جب گاڑیاں داخل ہوں گی یا پارکنگ سے باہر جائیں گی مقامی لوگ شو ر سے پریشان ہوں گے اور ان کے آرام میں خلل پڑ سکتا ہے۔ چار منزلہ شیشے کا سامنے والا بلڈنگ کو بالمائنا کہا جاتا ہے۔اس علاقے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے لیکن یہاں دوسرے ممالک کے لوگ بھی شادیاں کرسکیں گے - بولٹن میں واقع اس شادی ہال نےاس سال کے شروع میں اپنی پہلی شادی کی میزبانی کی تھی۔لیکن عامر خان، 37، اور اس کے کاروباری شراکت داروں نے بعد میں لائسنس کے لیے درخواست دی کہ و ہ رات ساڑھے بارہ بجے تک موسیقی بجا ئیں گے جس کے دوران ہلا گلا بھی ہوگا۔بولٹن میں چھت والے مکانات کی قطاروں کے درمیان واقع یہ علاقہ پہلے شور اور ٹریفک کے بارے میں رہائشیوں کے خدشات کی وجہ موضوع بحث بنا ہوا تھا کیوں کہ رہائشی شو ر سے تنگ تھے۔علاقےایک رہائشی نے بولٹن کونسل کی لائسنسنگ ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کو بتایا کہ یہاں سیکڑوں کاریں ہیں، جن میں سے سب کا شور ہمارے ارد گرد کے ماحول کو خراب کررہاہے۔ اگر یہ چل رہا ہے تو سیکڑوں کاروں کو بلڈنگ کے اندر واقع کار پارک سے اتارنے میں کتنا وقت لگے گا؟ ایک اور پڑوسی نے کہا کہ میں نے لائیو میوزک اور ڈانس پرفارمنس کی اجازت دینے پر اعتراض کیا کیونکہ یہ ʼشور اور پریشان کن ہوگا جو ہماری نجی زندگی کو متاثر کرے گا۔مقامی لوگوں کے تازہ اعتراضات اور احتجاج کے باوجود کونسلرز نے درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔عامرخان کے بزنس پارٹنرز ایکسی لینسی پلازہ کے ڈائریکٹر محمد جابرانصاری نے لائسنسنگ ذیلی کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بالمائنا کو ʼدوبارہ زندہ کیا جائے اور بولٹن اور نارتھ ویسٹ میں ʼشادی کا بہترین مقام بن جائے جہاں مقامی لوگ اپنی شادیاں کریں اور انجوائے کریں۔ جابرانصاری نے کہا کہ ʼمذہبی وجوہات کی وجہ سے پنڈال کے اندر شراب نوشی کی اجازت نہیں ہوگی اور ʼایک میل کے علاقے میں رہ کرباہر کسی بھی وقت آتش بازی نہیں ہوگی۔عامر خان نے بولٹن میں کار واش اور فلائی ٹِپنگ اسپاٹ کے ساتھ 11.5 ملین پاؤنڈ کی ʼدبئی طرز کے لگژری ویڈنگ وینیو کی نقاب کشائی کی۔
اہم خبریں سے مزید