اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کےعلاقہ میں ساجدہ پروین کے خاوند راجہ جہانگیر ریاض کو قتل کر دیا گیا ۔مدعیہ کے مطابق اس کا خاوند کسی کا فون سن کر ملنے کیلئے گیا تھا مگر تین افراد جن میںدو نوجوان اور تیسرا بڑی عمر کا تھا کے مقتول کا تعاقب کرنے کی اطلا ع ملی۔ قتل کا دوسرا مقدمہ بھی اسی تھانے میں درج ہوا جو ولید حسین شاہ گیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ مدعی کے مطابق اس کا بڑا بھائی عبید شاہ کاتین دن تک کوشش کے باوجود سراغ نہ ملا۔جمعرات کو پارک روڈپر کا مسیٹ یونیورسٹی کے نالے سے اس کی نعش ملی جو تشدد زدہ تھی۔ راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں ماجد نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر کے اپنی ہمشیرہ سمیرا کو قتل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔