• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن ریفارمز اور متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات ہوں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ اب ملک میں الیکشن ریفارمز ہوں، متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات ہوں، جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی جماعت عوا م کی ترجمانی کرتی نظر نہیں آرہی،عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اخلاقی طور پر کوئی حیثیت باقی نہیں رہی،چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر استعفیٰ دیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے،عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کرنے والے حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کررہے ہیں،جماعت اسلامی عوام دشمن بجٹ،بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف ملک بھر میں حق دو عوام کو تحریک چلارہی ہے،اتوار 14جولائی کوملک بھر میں احتجاج اور دھرنے ہوں گے،ہم سڑکوں پر بھی نکلیں گے،عدالتوں میں بھی جائیں گے،26جولائی کو اسلام آباد میں عظیم الشان وتاریخی دھرنا ہوگا،پورے پاکستان سے قافلے پہنچیں گے،جماعت اسلامی کے سوا کوئی بھی جماعت عوا م کی ترجمانی کرتی نظر نہیں آرہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائدٹیکس واپس لیے جائیں ،گیس،پیٹرول،آٹے،چینی،دال کی قیمتوں میں کمی کی جائے،رائٹ آف انفارمیشن کے تحت قوم کا یہ حق ہے کہ اس کے سامنے تمام معاہدے لائیں جائیں اور آئی پی پیز کو بے نقاب کیا جائے۔ن لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی بتائیں کہ ان کی حکومتوں نے ان آئی پی پیز کے ساتھ کیا رویہ رکھا، اور یہ مسئلہ حل کیوں نہیں کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ادارہ نورحق میں موجودہ سیاسی صورتحال،بدترین معاشی حالات اور 26جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرامیرکراچی منعم ظفرخان،نائب امیر محمد اسحاق خان، سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، رکن سٹی کونسل و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین،پبلک ایڈ کمیٹی کے سکریٹری نجیب ایوبی و دیگر موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید