کراچی (اسٹاف رپورٹر )جے یو آئی رابطہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان ،انور نقشبندی ،حافظ احمد علی ،مولانا عبدالسلام شامزئی، مفتی حماد اللہ مدنی ، مفتی عابد دانش اور دیگر نے اپنے مسترکہ بیان میں کہا ہے کہ عشرہ فاروقؓ وحسینؓ سرکاری سطح پر منایا جائے ،سرکاری دفاتر ،تعلیمی اداروں میں سیرت فاروقؓ و حسینؓ سے متعلق تقریبات منعقد کی جائیں ،یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کیلئے حکومت اپنی مضبوط حکمت عملی ترتیب دے۔