راولپنڈی(نمائندہ جنگ /ایجنسیاں) احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے توشہ خانہ کی نئی انکوائری میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیاجبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے‘جناح ہاؤس حملے میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائیگی ۔ لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم قانونی ضابطے مکمل کرکے اڈیالہ جیل کے اندر گئی اور عمران خان سے مقدمات کی تفتیش کی۔