• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہت کام جاری، متعدد نئے شروع کریں گے، میئر کراچی، ایک سالہ رپورٹ پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے ایک سال میں کے ایم سی کےریونیو میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا،20سال کے بعد کراچی میں اضافی پانی لایا جارہا ہے، 90ارب روپے پمپنگ اسٹیشنز کی بہتری پر لگارہے ہیں ، بہت سارے کام جاری ہیں اور بہت سارے نئے کام شروع کریں گے، آمدن ، اخراجات اور گرانٹس سب کچھ پبلک کیا جائے گا، دکانداروں کو سستی بجلی دیں گے ، کراچی کی تین بڑی شاہراہوں پر سولر لائٹس لگا ئی جائے گی، وسیم اختر کے دور میں چلتی ہوئی کے ایم سی کی بسوں کو بند کردیا گیا تھا، گزشتہ دور میں میئر نے اپنے آخری سال میں 1.2ارب روپے ریونیو جمع کیا اور ہم نے اپنے پہلے ہی سال میں 2.8ارب روپے کا ریونیو جمع کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد اور جمن دروان بھی موجود تھے، میئر کراچی نے پریس کانفرنس میں ایک سالہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ریونیو ٹارگیٹ میں کئی گناہ اضافہ کریں گے، کراچی کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبے بنائے گئے ہیں، صوبائی حکومت سے ملنے والی گرانٹ کے اخراجات کے ایک ایک پیسے کا حساب عوام کے سامنے رکھیں گے، ہر سہ ماہی پر اخراجات کا گوشوارہ عوام کے سامنے پیش کریں گے، بہت سارے کام جاری ہیں اور بہت سارے نئے کام شروع کریں گے، 20 سال کے بعد کراچی میں اضافی پانی لایا جارہا ہے، 45 سال پرانے انفرااسٹرکچر کی تعمیر ہورہی ہے، پرانی کنال کو تبدیل کررہے ہیں، ابھی حال ہی میں ڈھائی سال سے زیر التواء 75 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری کرائی ہے، 10 ارب روپے کی لاگت سے 6 نئے گاربیج اسٹیشن بنا رہے ہیں، جبکہ 12 ارب روپے کی لاگت سے جدید لینڈ فل سائٹ بنائی جارہی ہے، ملیر اور جام صادق پل کو از سر نو تعمیر کریں گے اور ان سب منصوبوں کو مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر 2025 ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی میں 12 سال جماعت اسلامی، 13 سال ایم کیو ایم کراچی پر حکومت کرتی رہی، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے مئیر کو صرف ابھی ایک سال مکمل ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید