مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) پیر 15جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ واقعہ سال رواں کا پہلا ہوگا،نگراں فلکیاتی سوسائٹی انجینئرماجد آل زاھرہ کا کہنا ہے کہ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کاسعودی وقت دوپہر 12بج کر 27منٹ پر ہوگا۔اس سے قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا۔ نگراں فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج 90 ڈگری پر ہو گا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ اور کسی بھی مجسم عمارت یا دیگر اشیا کا سایہ نہیں ہوگا ۔