کوئٹہ ( پ ر ) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اور صوبائی الیکشن کمیٹی چیئرمین رزاق عاصم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کچھ دنوں پہلے لاء کالج کوئٹہ میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ساتھیوں پر تشدد ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس میں کالج کا پرنسپل پورے منصوبے میں شریک رہا ہے کالج میں طلباء کو آپس میں ورغلانا انکی ایما پر ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ کالج کا پر امن ماحول خراب کرنے میں کالج پرنسپل ملوث ہے پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن ایک پرامن تعلیمی فضاء پر یقین رکھتا ہے ہم وہ سارے تشدد آمیز حربے ناکام بنائیں گے جس سے طلباء اور طالبات کا مطالعہ متاثرہو۔