کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیرشاہ میں گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے کے کیس میں گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف زخمی شہری قانونی جنگ جیت گیا ،سٹی کورٹ میں قائم عدالت نے گاڑی کے ڈرائیور محمد راشد کو مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے سے زائد زخمی شہری کو ادا کرنے کا حکم دیا،عدالت نے ملزم راشد کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا،ملزم کے خلاف نومبر 2018 میں سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔