اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور بڑے بھائی نوازشریف سے 3 روز میں تیسری بار ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ‘تحریک انصاف پرپابندی اور دیگر اقدامات پرعمل درآمدکی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم نے نوازشریف کو آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا جبکہ چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔