• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ریلیف، وزیراعظم کا نیا پیکیج ECC کو بھجوا دیا گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) یوٹیلیٹی اسٹورزپر ریلیف کیلئے وزیراعظم کا نیا پیکیج ECC کو بھجوا دیا گیا، نئے ریلیف پیکیج کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پرسبسڈی میں تین سو فیصد کا اضافہ تجویز کردیا گیا- دالوں اور چاول پر فی کلو 75 روپے اور گھی کے فی کلو پر مزید 30 روپے کا ریلیف دینے کی تجویز ہے- دال چنااورٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی موجودہ پچیس روپےسےبڑھاکر ایک سوروپے اورگھی پرفی کلوسبسڈی سترروپےسے بڑھاکر ایک سو روپےکرنے کی تجویز ہےجبکہ چینی پر بھی فی کلوکےحساب سےسبسڈی بڑھانے کا منصوبہ ہے البتہ آٹے پرسبسڈی کاموجودہ ماڈل برقرار رکھنےکی تجویز ہے-یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےسمری ای سی سی کی منظوری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار کو بھجوادی ۔ حکو متی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم کے نئے ریلیف پیکج کے تحت دال چنا،ٹوٹا چاول، گھی اورچینی پرسبسڈی بڑھاکر شہریوں کو بنیادی اشیاء پرمزید ریلیف دینے کا پلان ہے-تجاویزکی من وعن منظوری پر دال چنا اور ٹوٹا چاول پر سبسڈی کے حساب سےریلیف موجودہ 25 روپے سے بڑھ کر 100 روپے اور گھی پر فی کلو ریلیف موجودہ 70 روپے سے بڑھ کر 100روپے ہوجائے گاجبکہ چینی پر بھی سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہےیعنی وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں بوجھ بردداشت کرکے شہریوں کو بنیادی اشیاء سستے داموں فروخت کرے گی- یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کی سمری ای سی سی کی منظوری کے لیے وزارت صنعت وپیداوار کو بھجوادی گئی ہے-

اہم خبریں سے مزید