راولپنڈی (نمائندہ جنگ)توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی۔ جیل ذرائع کے مطابق پیر کو نیب کی تفتیشی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی،جہاں نیب ٹیم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے تقریباً 3 گھنٹے تک تفتیش کی ،نیب ٹیم نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 2دن قبل نئے توشہ خانہ ریفرنس میں 2روز قبل اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا،اور اس ریفرنس میں نیب ٹیم نے گزشتہ روز بانی چیئرمین پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا 8روز جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا ۔