میھڑ(نا مہ نگار) دادو اور رائس کینال سمیت 50 سے زائد شاخوں میں زرعی پانی کی قلت کیخلاف سینکڑوں آبادگاروں کے 4 الگ الگ مظاھرے قومی شاہراہ پر دھرنے ۔ٹریفک معطل ۔ نعرے بازی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سکھر دریائے سندھ سے نکلنے والی 2 بڑی نھروں رائیس کینال اور دادو کینال سمیت تعلقہ کی 50 سے زائد ککول واھ ۔دھامراھ واھ ۔راج واھ اور گل محمد واھ سمیت دیگر شاخوں اور نھروں میں زرعی پانی کی قلت کیخلاف سینکڑوں آبادگاروں اور کسانوں نے میھڑ ۔اگھامانی ۔ رادھن اور فرید آباد سمیت 4 شھروں میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے نکال کر دھرنے لگائے ۔ رادھن اور اگہامانی شھر میں آبادگار اور کسانوں نے قمرالدین سوڈھر ۔راجا لاکھیر ۔بشیر چانڈیو ۔راجا کلہوڑو اور دیگر نے مظاہرہ نکال کر دھرنے لگائے جبکہ میھڑ اور فرید آباد میں بھی سینکڑوں آبادگاروں اور کسانوں ایس یو پی کے ضلعی صدر اور آباد گار سکندر سوڈہر ۔حاجی خان مارفانی اور حبیب اللہ ڈیرو کی قیادت میں بائی پاس روڈ گاھی مھیسر چوک سے مظاھرہ نکال کر 2 کلومیٹر پیدل مارچ کرکے انڈس ہائی وے قومی شاھرہ ککول واھ کی اعوان پل کے مقام پر 3 گھنٹے تک دھرنا لگادیا ۔ مشتعل مظاھرین نے ٹائر بھی نظر آتش کردیئے ۔ دھرنے کے باعث کراچی اور لاڑکانہ کی طرف آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی۔ گاڑیو ں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مسافروں کو اس شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاھرین نے زرعی پانی نا ہونے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ پانی نھیں ہے کیوں بھلا کربلا کربلا کے زوردار نعرے لگائے ۔ پانی چوری بند کرو پانی دو۔ کرپشن بند کرو پانی دو ۔