• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ غلام محمد: ٹاؤن کمیٹی، 58 کروڑ 82 لاکھ 21 ہزار کا بجٹ منظور

کوٹ غلام محمد (مختار حسین لطفی) ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد کی کونسل کے خصوصی اجلاس میں مالی سال 25-2024ء کے لئے 58 کروڑ 82 لاکھ 21 ہزار 1 سو 76 روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ چیئرمین علی حسن خان قائم خانی نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کی بچت 1،37،000 روپے ہے جبکہ آمدنی کا تخمینہ 58,80,84،176 روپے اور اخراجات کا 58,89,98,004 روپے ہے۔ اس طرح سال کے آخر میں 4,56,272 روپے کی بچت متوقع ہے۔بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین علی حسن خان قائم خانی نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ حکومت سندھ کی جانب سے موصول ہونے والا آکٹراء اینڈ ضلع ٹیکس (OZT) کا حصہ ہے۔ اس مد میں وصولی کا اندازہ 27,34,30,000 روپے ہے۔جب کہ مویشی منڈی فیس، پراپرٹی رجسٹریشن فیس، واٹر سپلائی ریٹ اور دیگر مدات میں 1,62,00,000 روپے اس کے علاوہ حکومت سندھ کی جانب سے 27,50,00,000 روپے کی اسپیشل گرانٹ بھی متوقع ہے۔ دوسری جانب اخراجات میں سب سے زیادہ حصہ تنخواہوں اور پنشن کے لئے مختص کیا گیا ہے جس کا تخمینہ 24,02,59,146 روپے ہے۔ جب کہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں220,75,00,000 روپے، دفتری اخراجات کے لئے 1،52,10,000 روپے، جنرل برانچ کے اخراجات کی مد میں 48,50,000 روپے، اکاؤنٹس برانچ کے لئے 18,70,000 روپے، ٹیکس برانچ کے لئے 15,45,000 روپے لائبریری کے لئے 11,50,000 روپے، انجینئر نگ برانچ کے لئے 12,00,000 روپے، واٹر سپلائی اسکیم کے لئے 1,68,05,00روپے پبلک پارک کے لئے 73,00,000 روپے، الیکٹرک برانچ کے لئے 86,00,000 روپے، فائر بریگیڈ کے لئے 41,00,000 روپے، سینیٹیشن اینڈ سولڈ ویسٹ برانچ کے لئے 22,60,91,142 روپے، سینیٹیشن اینڈ ڈرینیچ برانچ کے لئے 1,60,00,000 روپے جب کہ سوشل ویلفیئر کے اخراجات کی مد میں 1,66,00,000 روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سندھ بھر سے سے مزید