سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کا دورہ کرکے متاثرہ دروازوں کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری آب پاشی ظریف کھیڑو نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکھر بیراج کے دائیں و بائیں جانب واقع تمام کینالز کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔ گیٹ نمبر 44اور47کی بحالی کے بعد ہی نارا، روہڑی، خیرپور شرقی، خیرپور غربی، نادرن دادو، رائس اور این ڈبلیو کینال میں پانی کی سپلائی تیز کی جائیگی۔ 987سے 1992 کے دوران تمام دروازے دوبارہ تبدیل کیے گئے۔ 18 جون 2018 کو گیٹ نمبر 39 کو نقصان پہنچا، ACE-NDC(JV) کی اسٹڈی کے پیش نظر6 دروازے یعنی گیٹ نمبر 31، 33، 34، 35 ، 39 اور 40کو 2022 کے سیلاب کے پیش نظر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کی دوبارہ تعمیر کے لئے شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کراچی سے معاہدہ کیا گیا، 50دروازوں کا ٹھیکہ CRBC-HBSZ ایک چینی کمپنی کو دیا گیا۔