• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مزدور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی سے فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے صلاح مشورے کے بعد فنکشنل لیگ لیبر ونگ کراچی زون کا صدر سید ولی وارثی کا اعلان کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ دنیا کے مزدور ایک ہوجائیں کیونکہ متحد ہونے کے سوا مزدوروں کو ان کے جائز حقوق اور مراعات کا حصول ناممکن ہے۔پاکستان میں مزدور طبقے کا کوئی پرسان حال نہیں آج کا مزدور دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے غریب مزدور اپنے بچوں کو بھوک و افلاس میں دیکھتے ہوئے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام صنعتوں اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ویجز نہیں دیئے جارہے ہیں۔ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ مزدوروں کو حکومت کی مقرر کردہ تنخواہیں ادا کئے جائیں اور انہیں صحت تعلیم اور رہائش سمیت بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید