راولپنڈی (این این آئی)توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سےجمعہ کو پانچویں بار تفتیش کی اور مختلف سوالات پوچھے۔نیب ٹیم نے تقریبا پونے گھنٹہ تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، ٹیم نے ملزمان سے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے تفتیش کی۔