کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں دفاعی چیمپئن بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا، پاکستانی کھلاڑی کھیل کے کسی شعبے میں حرف کے خلاف مزاحمت نہ کرسکیں،ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف 108رنزبناسکی،رہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے،جواب میں بھارت کےپہلی وکٹ کے لئے شان دار85رنز نے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا،بھارت نے تین وکٹ پر109رنز بناکر سات وکٹ سے میچ اپنے نام کرلیا،سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کی، میچ کے بعد پاکستانی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ فرق دو پاور پلے کا تھا، وہیں ہم ہار گئے۔گر آپ پاور پلے جیتتے ہیں تو آپ گیمز جیتتے ہیں۔ ہم نے وکٹ دیکھی ہے اور ہم اگلے میچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔بولنگ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا،۔ ہمیں اکٹھے ہو کر اگلے میچ کے منصوبوں کے بارے میں بات کرنی ہے،بھارتی کپتان ہر من پریت کور نے کہا کہ ہماری بولرز اور اوپننگ جوڑی نے میچ کو ہمارے حق میں کردیا،پہلا میچ ہمیشہ دباؤ کا کھیل ہوتا ہے لیکن ہم نے اسے اچھی طرح سنبھالا۔ ہماری پوری ٹیمنے بہت اچھا کھیلا۔ جب ہم بولنگ کرتے ہیں تو ہم ابتدائی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں اور بیٹنگ میںاچھی شروعات کرتے نظر آتے ہیں اس لیے اسمرتی اور شفالی کو کریڈٹ جاتا ہے،جنہوںبے خوف کرکٹ کھیلی اور دبائو میں آئے بغیر میچ کو ہمارے حق میں کردیا ،پاکستان کے خلاف ہم نے اچھا کھیلا اور جس طرح سے ہم کھیلے اس سے ہم واقعی خوش ہیں۔ میرے گھٹنے کی تکلیف میں اب بہتری ہے،پلیئیر آف دی میچ 27سالہ دیپتی شرما نے کہا کہ ہم نے پلان کے مطابق کار کردگی دکھائی،جیت سے بہت خوشی ہوئی،ہماری بولنگ لائن نے درست سمت میں بولنگ کی، ٹیم متحد ہوکر کھیلی، ہہر کھلاڑی نے اپنا کردار خوب نبھایا۔