• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی عمارتوں کا سروے‘ بیوٹمز اور میٹروپولیٹن کے درمیان معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں بیوٹمز یونیورسٹی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان شہر کی 24سو عمارتوں کے سروے کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ بلوچستان یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزنے ایک اور سنگ میل طے کر لیا۔ مفاہمی یادداشت کے بعد شہر کی بلند عمارتوں کا سروے کیا جائے گا، سروے ٹیم میں ٹیکنیکل سپورٹ بیوٹمز یونیورسٹی کی جانب سے دی جائے گی جس میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور پروفیسرز شامل ہوں گے، بیوٹمز یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں ایکٹنگ وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر عبدالرحمٰن اچکزئی، رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد روف، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رئوف بلوچ، کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات، چیف آرکیٹیکٹ عزیز کاکڑ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر ڈاکٹر علی نواز مینگل، پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد، ڈائریکٹر کمیونیکیشن دارا شکوہ، آرکیٹیکٹ جلال فیصل کاکڑ، ڈیپارٹمنٹ آف سول حمزہ خان، مرجان گل سمیت دیگر شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ زلزلے کے اعتبار سے فالٹ لائن پر واقع ہے اور زلزلہ پیمامرکز کے ماہرین کے مطابق 1935 کے ہولناک اور تباہ کن زلزلے کے بعد اب ایک بار پھر ایک اور بڑے زلزلے کا امکان ہے تاہم اس بار کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ ایکٹ کے برخلاف قائم بلند و بالا عمارتیں ایک بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہیںاس کے تدارک کے لئے شہرمیں قائم عمارتوں کا سروے کرانا وقت کی عین ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کے ٹیکنیکل سپورٹ کے ساتھ میٹروپولیٹن کارپوریشن پہلے مرحلے میں شہر کے 24 سو عمارتوں کر سروے کرنے جا رہی ہے جس میں بلڈنگ سٹرکچر، میٹریل ٹیسٹنگ، اونچائی سمیت دیگر پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا، جائزہ لینے کے لئے اخراجات مکمل طور پر بلڈنگ کے مالک کو برداشت کرنے ہوں گے، جسے 20 روپے پر سکوائر فٹ کے حساب سے چارج کیا جائے گا، معاہدے کے مطابق عمارت کے مالک سے وصول کی گئی رقم کا نصف حصہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور نصف بیوٹمز یونیورسٹی کو ملے گا۔
کوئٹہ سے مزید