• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کوششوں کے باوجود افغانستان ویمنز کرکٹ ٹیم نہ بنا سکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کھیلنے والا ملک افغانستان آئی سی سی کی کوششوں کے باوجود اپنی خواتین کرکٹ ٹیم نہیں بناسکا ہےیہ معاملہ آئی سی سی اجلاس میں اٹھایا جائے گا۔افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی کے باعث آسٹریلیا افغانستان کی ٹیم کے دو دورے منسوخ کرچکا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈکئی ملکوں کے دباؤ کے باوجودابھی تک اپنی خواتین کرکٹ ٹیم تشکیل دینے میں ناکام رہا ہے۔اتوار کو کولمبو میں آئی سی سی اجلاس میں کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے یہ معاملہ اٹھائے جانے کا امکان ہے۔آئی سی سی حکام بورڈ میٹنگ میں مطالبہ کریں گے کہ افغانستان کے خلاف کارروائی کی جائے اور خواتین کرکٹ کی گرانٹ پر پابندی لگائی جائے۔ آسٹریلیا میں رہنے والی 17 خواتین کرکٹرز نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ انہیں ایک پناہ گزین ٹیم کے طور پر تسلیم کرے جو کرکٹ آسٹریلیا میں واقع ایسٹ ایشین کرکٹ آفس کے زیر انتظام ہے۔ اجلاس میں کچھ رکن ملک طالبان حکومت کی خواتین کرکٹ کے بارے میں پالیسی پر بات کریں گے۔ افغانستان کی خواتین کرکٹرز کے ایک گروپ نے طالبان کے قبضے سے قبل آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا اور آئی سی سی کو خط لکھا۔ آئی سی سی کے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے صدرگریگ بارکلے آسٹریلیا میں ان کے لیے پناہ گزینوں کی ایک ٹیم قائم کرنے میں مدد مانگ رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید