• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمان ٹاؤن، مبینہ ملزمان کے تشدد سے ایک شخص ہلاک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی زمان ٹاؤن میں مبینہ طور پر ملزمان کے تشدد سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی سو کواٹرز گھی فیکٹری کے قریب سےایک شخص تشدد زدہ لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 27 سالہ محمد حسین ولد صابر علی کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او ملک اشرف نے بتایا کہ ہلاک شخص چوریاں کرتا تھا اور نشے کا عادی بھی تھا۔وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ تین افراد آئے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے اور پھر اسکی لاش ملی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید